حیدرآباد۔29۔اپریل(اعتماد نیوز)ریاستی کانگریس امور کے انچارج دگوجے سنگھ
نے آج تیسرے محاذ کے لئے کانگریس کی امکانی تائید کو مسترد کر دیا اور کہا
کہ تیسرے محاذ کو کانگریس تائید نہیں کرسکتی۔ انہوں نے آج سب سے بڑی جماعت
کی جانب سے ہی حکومت کے قیام کی تائید کی
جبکہ تیسرے محاذ میں کئی اتحادی
جماعتیں حکومت کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ دگوجے سنگھ نے مرکزی وزرا جئے رام
رمیش ‘سلمان خرشید اور کانگریس لیڈر پردھوی راج چوان کی جانب سے نریندر
مودی کو وزارت عظمی کے عہدہ سے روکنے کے لئے کانگریس کی جانب سے تیسرے محاذ
کی تائید کا اعلان کیا۔